بھٹکل26؍جون(ایس اؤ نیوز) کونکن ریلوے کارپوریشن میں خالی اسامیوں اکاؤنٹنٹ، دفتری معاونین کےعہدوں کےلئے اہل اور خواہش مندوں سے عرضیاں مطلوب ہیں جو آن لائن عرضی بھر سکتےہیں۔
کونکن ریلوے میں کل 7عہدوں کےلئے عرضیاں مطلوب ہیں۔ عہدوں کے مطابق تعلیمی لیاقت ضروری ہے ، ایس ایس ایل سی، پی یوسی اور ڈگری ، پوسٹ گریجویشن میں کامیاب ہونا لازمی ہے۔ بھارت حکومت کے 6ویں پے کمیشن کے تحت ماہانہ تنخواہ مقرر کی جائے گی۔ جون 2021کے مطابق 18سال سے زائد اور 35سال کے اندر عمر ہونی چاہئے۔ ایس سی ، ایس ٹی امیدواروں کو 5برس،دیگر پسماندہ امیدواروں کو 3برس اور اپاہجوں کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔ امتحان میں طلبا کے حاصل کردہ نمبرات پر میرٹ لسٹ تیار کی جائے گی اور اس کے تحت راست تقرر ہوگا۔
اہل اور خواہش مند حضرات https://konkanrailway.com ویب سائٹ وزٹ کرتےہوئے لاگن کریں اور مطلوبہ معلومات پرکرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ عرضی بھرنے کی آخری تاریخ یکم جولائی 2021ہے۔